Get Alerts

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا؛ نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا؛ نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول سستا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کردیا ہے۔ وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 325 روپے 92 پیسے سے کم ہوکر 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست 2026 سے ہوگا۔

ٹیگز: