Get Alerts

مفاہمتی یادداشت پر دستخط باقی، حتمی فیصلہ اجتماعی مشاورت سے ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

مفاہمتی یادداشت پر دستخط باقی، حتمی فیصلہ اجتماعی مشاورت سے ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، اس لیے اس کے متن میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق مجوزہ معاہدہ 14 نکات پر مشتمل ہوگا، تاہم اس کے متن کے بعض حصوں پر سپریم کونسل میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے سے متعلق حتمی فیصلہ اجتماعی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاملات مذاکرات کے بعد کے مراحل میں زیر بحث آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران لبنان میں حزب اللہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا اور مجوزہ معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کو شامل کیا جائے گا۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اسرائیل جیسے مخالف عناصر ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے خلاف ہیں۔

ٹیگز: