مسلمانوں کے خلاف بیان دینے پر فرانسیسی میئر کو جرمانہ

مسلمانوں کے خلاف بیان دینے پر فرانسیسی میئر کو جرمانہ

پیرس: نسل پرست بیان پر فرانسیسی میئر 'روبرڈ مینارڈ' کو جر مانہ بھرنے کی سزا مل گئی۔ فرانسیسی میئر تارکینِ وطن کی مخالفت کرنے والی نیشنل فرنٹ پارٹی کے بہت بڑے اتحادی ہیں۔

2016 میں مقامی سکولوں میں مسلمان بچوں کی تعداد پر تنقید کرنے پر' روبرڈ مینارڈ' کے خلاف نسل پرست مخالف گروپس کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

پیرس کی ایک عدالت کی جانب سے نسل پرست بیان دینے پر فرانسیسی میئر کو 2 ہزار یوروز کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا دی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں