Get Alerts

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 47 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 47 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار کرنے والے 47 فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ ہلاک شدگان افغان شہری تھے اور ان کی لاشیں افغان حدود میں پڑی رہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  7 سے 9 اگست بڑی تعداد میں دہشتگردوں نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 47 دہشتگردوں کو مار گرایا۔ ہلاک شدگان سب افغان شہری تھے اور ان کی لاشیں افغان حدود میں گریں۔