عاصم باجوہ اپنے زیر استعمال ٹویٹر اور فیس بک اکاﺅنٹس ساتھ لے جانے کے خواہشمند

عاصم باجوہ اپنے زیر استعمال ٹویٹر اور فیس بک اکاﺅنٹس ساتھ لے جانے کے خواہشمند

اسلام آباد:افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اپنے زیر استعمال سوشل میڈیا کے ٹویٹر اور فیس بک اکاﺅنٹس اپنے ساتھ لے جانے کے خواہمشند ہیں جس کی وجہ سے ادارہ دنیا بھر میں صحافیوں ، مبصرین اور عام لوگوں سے قائم رابطہ کھو دے گا اورآئی ایس پی آر کے ڈی جی کی نئی ٹیم کو صفر فالورز والے نئے اکاﺅنٹس سے کام کرنا ہو گا ۔

عاصم باجوہ کے سوشل میڈیا پر فعال ہونےاور پاک فوج سے متعلق اعلانات کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگوں نے ان کے استعمال میں ٹویٹر اکاﺅنٹ کو فالو کیا او راب اس ٹویٹر اکاﺅنٹ کے فالورز کی تعداد تین ملین سے بھی زیادہ ہے۔آئی ایس پی آر کے ادارے کا اپنا ٹویٹر اکاﺅنٹ بھی ہے مگرعاصم باجوہ زیادہ ترذاتی ٹوئیٹر استعمال کرتے رہے ، اور 90 فیصد سے زائد آفیشیل خبریں ، پریس ریلیزز اور کور کمانڈرز کی میٹنگز کی تفصیلات بھی اسی ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری ہوتیں اور شاید اسی وجہ سے زیادہ لوگوں نے فالو کیا لیکن اب جنرل باجوہ یہ اکاؤنٹس اپنے ساتھ ہی رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

ٹویٹر رولز کے مطابق کسی بھی اکاﺅنٹ کا منفرد ٹویٹر نام(جسے ٹویٹر کی اصطلاع میں ہینڈل کہتے ہیں) تبدیل کیا جا سکتا ہے اور ایسا کرنے سے اس اکاﺅنٹ کے نہ تو فالورزضائع ہوتے ہیں اور نہ پہلے سے کیے گئے ٹویٹس۔ ٹرانسفر پوسٹنگزکے وقت ٹویٹر کا منفرد نام تبدیل کیا جانا ایک عمومی عمل اور پیشہ وارانہ طور پر کام کرنے والوں کو ایسا کرنے میں کبھی دقت کا سامنا نہیں ہوتا تاہم نرل عاصم باجوہ کے زیر استعمال اکاﺅنٹ سے کئے گئے ہزاروں ٹویٹس کسے نئے اکاﺅنٹ میں منتقل نہیں کیے جا سکتے اور نہ ہی وہ کئی ملین لوگ جو اس آفیشیل اکاﺅنٹ کو استعمال کرتے ہیں کسی نئے اکاﺅنٹ میں منتقل یا سے منسوب کیے جا سکتے ہیں۔

https://twitter.com/AsimBajwaISPR

دوسری طرف نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اتوار کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لینے کے حوالے سے ٹویٹ صفر فالورز والے ایک نئے اکائنٹ @OfficialDGISPRسے کیا۔ اگرچہ اس اکاﺅنٹ کو چند ہزار لوگوں نے فالو کر لیا ہے مگر کئی ملین فالورز والا ڈی جی آئی ایس پی آر کا اکاﺅنٹ عاصم باجوہ کے استعمال میں ہونے کی وجہ پاک فوج کوبین الاقوامی اور قومی سطح پر رسائی کے حوالے سے شدید نقصان ہو سکتا ہے ۔

صرف ٹویٹر ہی نہیں ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ ایک اہم فیس بک اکاﺅنٹ کے فالورز کی تعداد بھی ایک ملین سے زائد ہے اور وہ بھی شاید اپنے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔ یہ فیس بک اکاﺅنٹ بھی جنرل باجوہ نے صرف اور صرف پاک فوج کی آفیشیل خبروں، آفیشیل معلومات اور کور کمانڈرز میٹنگز کو تفصیلات کو شیئر کرنے کے لیے ہی استعمال کیا۔

مصنف کے بارے میں