کسانوں پر ظلم کرنے پر شہباز شریف کو شرم آنی چاہیے، جہانگیر ترین

کسانوں پر ظلم کرنے پر شہباز شریف کو شرم آنی چاہیے، جہانگیر ترین

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہباز شریف رمضان شوگر ملز کے مالک ہیں۔ کسانوں کو گنے کی قیمت 180 کی بجائے 150 روپے فی من ادا کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی ملیں 15 سے 20 فیصد کم وزن کر کے کسانوں کا استحصال کر رہی ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ شہباز شریف کسانوں سے چوری کرنے اور ان کا حق مارنے پر شرم کریں۔ پنجاب کی تمام انتظامیہ شہباز شریف کے آگے سر جھکائے کھڑی ہے جبکہ شریف خاندان کی شوگر ملیں کھلے عام قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں