سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ: جیولری آرٹ

 کراچی :ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد ایک بار پھر حیرت انگیز اضافہ ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی لیکن رواں ہفتے کاروبار کے آغاز میں صرافہ مارکیٹ میں سوانے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے ۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیلی دھات کی فی اونس قیمت 11 ڈالر بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے فی اونس قیمت 1272  ڈالر ہو گئی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 67000 ہزار ہو گئی ہے ۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے اضافے کے بعد 57442 روہے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 880 روپے برقرار رہی