سری دیوی کو ''لاش''کہنے پر رشی کپور غصے میں آگئے

سری دیوی کو ''لاش''کہنے پر رشی کپور غصے میں آگئے

ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی موت کے بعد کی ان لاش کو ”باڈی “ کہنے پر انڈسٹری کے معروف اداکار رشی کپور نے بھارتی میڈیا کو اڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں رشی کپور نے کہا کہ سری دیوی ایک دم سے ''باڈی''کیسے بن گئی ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹی وی چینلز رپورٹ کر رہے ہیں کہ سری دیوی کی باڈی کو رات کو ہی ممبئی منتقل کر دیا جائے گا۔اچانک سے آپ کی ساری شناخت ختم ہو جاتی ہے اور آپ محض ایک باڈی کہلاتے ہیں؟