سرفراز احمد کی جنوبی افریقہ میں بچوں کے ساتھ دوڑ لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی

سرفراز احمد کی جنوبی افریقہ میں بچوں کے ساتھ دوڑ لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

سنچورین:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نیلسن منڈیلا سکوائر پر جنوبی افریقی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جن کو جنوبی افریقی کھلاڑی کو نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے کی بناءپر معافی مانگنا پڑی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

کپتان کی اہلیہ خوش بخت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کیساتھ ویڈیو شیئر کردی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد نے مقامی بچوں کے ساتھ کڈز پلیس پر دوڑ لگائی اور انہوں نے کے صاحبزادے عبداللہ نے بھی مقامی بچوں کے ہمراہ ریس لگائی۔

اس ریس میں سرفرا ز احمد اپنے بیٹے کے ساتھ بھاگتے ہوئے اور دوسرے بچوں کے ساتھ دوڑ لگانے کیلئے عبداللہ کو ہلا شیری دے رہے ہیں۔