عامر لیاقت کیس ، نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد

 عامر لیاقت کیس ، نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد

کراچی :عدالت نے  ٹی وی  اینکر اور   ممبر رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین مرحوم  کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔

کراچی سٹی کورٹ میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز کیس کی سماعت ہوئی،  عدالت نے عامر لیاقت کی بیٹی دعاعامر  کی درخواست پر  والد کی ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار  دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد  کی ہے ۔

  عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی ، عدالت کے فیصلے پر  ملزمہ دانیا  شاہ کا کہنا تھا کہ  یہ ان کے  خلاف سازش ہے، وہ مرحوم کا پوسٹ مارٹم کرانا چاہتی تھی۔ عدالت نے ملزمہ کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب  کر لیا .