ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے کنوینر وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک مقرر کئے گئے ہیں۔ 
کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکرٹری پاور، قائد اعظم تھرمل پاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)، ہائی ٹیک انسٹویٹ ٹیکسلا کے چیئرمین طاہر ندیم ملک بھی شامل ہیں۔
وزارت توانائی نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمیٹی پاور بریک ڈاؤن کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

مصنف کے بارے میں