اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ایک بار پھر تشکیل نو کر دی گئی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ایک بار پھر تشکیل نو کر دی گئی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین  کو ای سی سی کا رکن بنادیا ، وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی.

وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔اس سےقبل وزیراعظم نےتشکیل نو پر وزیرخزانہ کو ای سی سی کا چیئرمین مقررکیا تھا، وزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا ۔

ای سی سی ارکان میں تجارت،پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں، اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزراء کمیٹی ارکان شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں