استحکام پاکستان پارٹی14 اگست سے سفر کا آغاز کرے گی ،ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پارٹی پرچموں کی بہار آئے گی 

استحکام پاکستان پارٹی14 اگست سے سفر کا آغاز کرے گی ،ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پارٹی پرچموں کی بہار آئے گی 

لاہور: رہنما استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ  نو مئی کے بعد سیاست میں جو زلزلہ پیدا ہوا تھا وہ لمحہ فکریہ ہے۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق نے کہاکہ ہےکہ  نو مئی کے بعد سیاست میں جو زلزلہ پیدا ہوا تھا وہ لمحہ فکریہ ہے۔ان کاکہنا تھاکہ  گھٹن زدہ سیاسی ماحول کے اندر استحکام پاکستان پارٹی کا وجود تازہ ہوا کا جھونکا بننے جارہا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کا منشور ملک کی معیشت اور ترقی اور خوشحالی کی راہ پر روان دواں رہنے کے لئے بنایا گیا ہے۔

پارٹی کا اکیس نکاتی منشور عوام کی بہتری اور ملکی ترقی کا ضامن ہے۔استحکام پاکستان پارٹی 14 اگست سے سیاسی سفر کا آغاز کرے گی۔اگست کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ 

تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قومی پرچم کے ساتھ پارٹی پرچم بھی لگائے جائیں گے۔یوم آزادی کے دن استحکام پاکستان پارٹی کے ملک بھر میں تمام دفاتر کو آپریشنل کردیا جائے گا۔ضلعی ہیڈکوارٹرز میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں