Get Alerts

ایران: زاہدان میں عدالت پر مسلح حملہ، متعدد ہلاکتیں

ایران: زاہدان میں عدالت پر مسلح حملہ، متعدد ہلاکتیں

زاہدان :ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں مسلح حملہ آوروں نے عدالت کی عمارت پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور عدالتی عملے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حملہ آور عدالت کی عمارت کے اندر داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ واقعے کی ذمہ داری جیش الظلم نامی مسلح تنظیم نے قبول کی ہے، جسے ایرانی حکومت ایک دہشت گرد گروہ قرار دیتی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کی نگرانی میں ایمرجنسی سروسز اور فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور عمارت کا محاصرہ کر لیا گیا۔ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

تاحال ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد اور حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

زاہدان، جو کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کا دارالحکومت ہے، ماضی میں بھی بدامنی اور شدت پسند حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے، اور یہ حملہ اس سلسلے کی ایک تازہ کڑی تصور کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: