آئی سی سی ضابطہ اخلاق کو توڑنے پر عمر اکمل پر پابندی لگنے کا امکان

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کو توڑنے پر عمر اکمل پر پابندی لگنے کا امکان
کیپشن: عمر اکمل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سٹے بازوں کی پیشکش کا اعتراف کیا تھا ، فوٹو فائل

لاہور: ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل کا سزا سے بچنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ چونکہ انہوں نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کو توڑا ہے اس لیے انہیں قانون کی خلاف ورزی پر کڑی سز اکا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نئی ون ڈے رینکنگ : حسن علی اور بابر اعظم کو بڑی ترقی مل گئی
   

عمر اکمل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سٹے بازوں کی پیشکش کا اعتراف کیا تھا اس لیے ان پر پی سی بی کا نہیں آئی سی سی کا اینٹی کرپشن کوڈ لاگو ہوتا ہے۔آئی سی سی قوانین کے تحت یہ سنجیدہ نوعیت کی خلاف ورزی ہے۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قوانین کے تحت اس جرم کی کم سے کم سزا چھ ماہ ہے۔آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے تحت کسی پیشکش کو رپورٹ نہ کرنا اور غلط بیانی کرنا سنگین نوعیت کا جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیریئر کا آخری ورلڈ کپ جیتنا خواہش ہے، شعیب ملک
   

عمر اکمل نے پیر کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم کے سامنے پیش ہوکر ڈھائی گھنٹے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے طور پر عمر اکمل سے انٹرویو کررہا ہے لیکن چونکہ انہوں نے پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے انٹرنیشنل میچز میں فکسنگ کی پیشکش کا اعتراف کیا تھا اس لیے عمر اکمل سے آئی سی سی کے تفتیش کار علیحدہ انٹرویو کریں گے۔عمر اکمل کو انٹرویو کے لیے دبئی طلب کیا جاسکتا ہے یا آئی سی سی تفتیش کار لاہور آکر ان سے بیان ریکارڈ کریں گے اور ممکن ہے کہ آئی سی سی اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں فکسنگ کی آفر ہوئی تھی ، عمر اکمل
    

خیال رہے کہ عمر اکمل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہیں فروری 2015 کو ایڈیلیڈ اوول میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے انٹر نیشنل میچ  میں فکسنگ کی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس آفر کو ٹھکرا دیا ۔یہاں یہ بھی بات قابلِ ذکر ہے کہ اس میچ کودنیا بھرمیں ٹیلی وژن پر تقریباً 288 ملین لوگوں نے دیکھا اور یہ کھیلوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں