شارٹ فلم کے شعبے کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو وظائف دیں گے: وزیراعظم 

شارٹ فلم کے شعبے کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو وظائف دیں گے: وزیراعظم 
کیپشن: شارٹ فلم کے شعبے کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو وظائف دیں گے: وزیراعظم 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شارٹ فلم فیسٹیول اور اسکالرشپ پر آئی ایس پی آر پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ یہ پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہے۔ 

نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شارٹ فلم کے شعبے کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو وظائف دیں گے۔ ہم نے فلموں میں اپنی سوچ کے علاوہ دوسروں کا کلچر اپنالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میجر جنرل بابر افتخار اور آئی ایس پی آر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ شارٹ فلم فیسٹیول ایک نئی شروعات ہے ۔فوادچودھری سے ہمیں بڑی امیدیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری شروعات میں غلط راستے پر چل پڑی تھی ۔ہم نے پڑوسی ملک کی فلموں کی کاپی بنانا شروع کی ۔ کاپی کی کوئی ویلیو نہیں ہوتی اوریجنل کی ویلیو ہوتی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ نصرت فتح علی خان دنیا میں ایک بڑا نام تھے۔نصرت فتح علی خان کو فنڈ ریزنگ کیلئے  ہر جگہ ساتھ لے کر جاتا تھا ۔ دنیا میں آئیڈیاز کو پذیرائی ملتی ہے۔چاہتا ہوں ہماری فلم انڈسٹری اپنی ایک نئی سوچ لے کرآئے ۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کرکٹ کے دوران کہا جاتاتھا ہم انگریز سے نہیں جیت سکتے ۔اس سوچ کے بعد ہم جیتا ہوا میچ ہار جاتےتھے ۔ دنیا میں رسک لینےوالا ہمیشہ  کامیاب ہوتا ہے ۔

ماضی میں امریکاکیلئے جنگ بھی لڑرہے تھے اور لوگ ہمیں ہی برا کہہ رہے تھے ۔ ہمارے سیاستدان چھٹیاں منانے لندن جاتےہیں۔ ہمارے بڑے بڑے سیاستدانوں کو اپنے ملک کا پتہ ہی نہیں۔