جوہر ٹاؤن دھماکے میں اب تک کی سب سے اہم پیش رفت ،ساتھی خاتون بھی گرفتار

Lahore Blast,Johar Town,Peter David Pal,

لاہور : جوہر ٹاؤن ہونے والے دھماکے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ،ملزم پیٹر ڈیوڈ پال کی ساتھی خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیا،خاتون کی شناخت کرن کے نام سے ہوئی ،کرن اور ڈیوڈ پال لوئر مال پر واقع ہوٹل میں ملتے رہے ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں زیر استعمال گاڑی لاہور منتقل کرنے والے مبینہ دہشت گرد اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ،ڈیوڈ پال اور کرن نامی خاتون دھماکے سےقبل متعدد بار لاہور لوئر مال پر واقع ہوٹل میں ملتے رہے ہیں ،تحقیقاتی اداروں نے کرن نامی خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ،ڈیوڈ پال بھی آخری بار لوئر مال روڈ کے اس ہوٹل میں ٹھہرا تھا،کرن اور ڈیوڈ پال کا رابطہ کچھ عرصے سے تھا ۔

 لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو ہونے والے بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے، سجاد حسن نامی شخص کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا ہے اور مبینہ دہشت گرد کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزم پیٹر پال ڈیوڈ ریواز گارڈن لاہور میں واقع نجی ہوٹل میں قیام کرتا تھا، پیٹر پال  کے نجی ہوٹل میں قیام کے دوران ایک خاتون رابطے میں رہتی تھی، تفتیشی اداروں نے مشتبہ خاتون کرن  کو  پیٹر پال کی نشاندہی پر حراست میں لیا۔