اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ ارکان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اجلاس میں ایران-اسرائیل تنازع میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو اہم قرار دیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے فنانس بل اور بجٹ ترامیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس سے متعلق بھی کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ ملکی اور علاقائی صورتحال پر روشنی ڈالی اور کابینہ کو اعتماد میں لیا۔