Get Alerts

جیف بیزوس کی وینس میں مہنگی شادی پر مقامی شہری سراپا احتجاج

جیف بیزوس کی وینس میں مہنگی شادی پر مقامی شہری سراپا احتجاج

وینس: ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی تین روزہ شادی کی تقریبات وینس میں جاری ہیں، جن کے دوران متعدد تاریخی مقامات اور لگژری ہوٹل مکمل طور پر بک کیے گئے ہیں۔

تاہم مقامی تنظیم "نو سپیس فور بیزوس" سمیت سماجی کارکنان نے یہ شادی احتجاج کا نشانہ بنائی۔ مظاہرین نے کہا کہ    ”ہم کچھ بھی نہیں، اور ہمارے پاس پیسہ نہیں… ہم معمولی شہری ہیں جنہوں نے ارب پتی لوگوں کو شہر سے باہر نکال دیا۔

گرین پیس اور دیگر افراد نے شادی کو "آلودگی اور امیروں کے استحصال کی علامت" قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امیر لوگوں کو کم از کم ٹیکس ادا کرنا چاہیے، خصوصاً جب پوری وینس کرائے پر لے لی جائے۔

شادی میں تقریباً 200 مہمان شرکت کر رہے ہیں، اور اس میں ایوانکا ٹرمپ، جیرڈ کشنر سمیت دیگر معروف شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

ٹیگز: