نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست غیر موثر قرار دے کر خارج کی دی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نوازشریف نے بطوروزیراعظم آو¿ٹ آف ٹرن پروموشن دی،اس پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ خدائی خدمت گارصاحب !میاں صاحب نے کیا توہین کی؟،درخواستگزار نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے تحت شولڈر پروموشن نہیں ہوسکتی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نوازشریف صاحب اب وزیراعظم نہیں رہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد توہین عدالت کا معاملہ غیرموثر ہوچکا۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست معاملہ غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔