ایران سے زائرین نکالنے پر زلفی بخاری سے جواب طلب، عدالت نے اہم قدم اٹھا لیا

ایران سے زائرین نکالنے پر زلفی بخاری سے جواب طلب، عدالت نے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد :  اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران سے زائرین کو پاکستان لانے پر وفاقی حکومت، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اورزلفی بخاری سے جواب طلب کرلیا ہے۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ہے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایران سے مزید ہزاروں زائرین کو فیصل آباد اور جھنگ لایا جا رہا ہے جس کے سبب وائرس کے مزید پھیلاو¿ کا خدشہ ہے۔ ہائی کورٹ سے استدعاکی گئی ہے کہ انکوائری کےلیے کےاحکامات جاری کیے جائیں۔خیال رہے کہ کوروناوائرس کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بند ہے۔

ایران سے آنے والے زائرین کو بلوچستان میں بنائے گئے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔پاکستان میں کورونا کے اب تک جتنے بھی کیسز رپورٹ ہوئے وہ ایران سے آئے زائرین کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔