Get Alerts

نواز شریف کے ساتھ ناانصافی؟ عمران خان کی رہائی کے پیچھے کون ہے؟ مشاہد حسین سید کے چونکا دینے والے انکشافات

نواز شریف کے ساتھ ناانصافی؟ عمران خان کی رہائی کے پیچھے کون ہے؟ مشاہد حسین سید کے چونکا دینے والے انکشافات

لاہور: سینیئرسیاستدان سینیٹرمشاہد حسین سید کاکہنا ہےکہ عمران خان کی رہائی کے لیے ٹرمپ مداخلت کرے گا ۔مشاہد حسین سید نے پروگرام   لائیو ود نصر اللہ ملک  میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  عمران خان  کی رہائی کے لیے ٹرمپ مداخلت کرےگا۔ ان کاکہنا تھا کہ ٹرمپ کے عمران خان کے ساتھ تعلقات ہیں او رکچھ لابیز بھی کام کررہی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکہ کا شہر واشنگٹن لابیز کا شہر ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میاں نواز شریف کا کرداررہے گا وہ سینئر پلیئر ہیں۔میر اخیال  ہے کہ میاں صاحب کو پھنسایا گیا کہ وہ چوتھی دفعہ وزیر اعظم بن جائیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ  میں نے تو مشورہ دیاتھا کہ وہ وزیرا عظم نہیں بن سکتے لیکن صدر بن سکتے تھے بہتر ہوتا کہ وہ صدر بن جاتے۔ میاں صاحب اس معاملے میں تھوڑا سا مایوس بھی ہوئے اور ناراض بھی ہوئے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ٹرمپ کے ساتھ عمران خان کے نواز شریف سے زیادہ اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے سوال کہ کسی دبائو کے نتیجے میں ہم نئے انتخابات کی طرف فوری جاسکتے ہیں     کہا کہ نہیں ابھی ہم انتخابات کے متحمل بھی نہیں ہوسکتے اور نہ ہی اس کی  گنجائش ہے۔  
ان کاکہنا تھا کہ سیاسی چپقلش کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے مدت پوری کرنے کے سوال پر کہا کہ   موجودہ حکومت میں سے بھی تبدیلی ہوسکتی ہے۔  ان سے پروگرام کے میزبان نصر اللہ ملک نے سوال کیا کہ جس طرح میاں نواز شریف کے بارے میں یہ تاثر بن گیا تھا کہ وہ وزیرا عظم نہیں آسکتے یا نہیں آئیں گے۔ عمران خان کے بارے میں بھی کچھ ایسا ہی ہے  لیکن ان کے پارٹی کے بارےمیں خیالات کچھ اور ہیں، کاجواب دیتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاکہ  میں سمجھتا ہوں کہ  یہ سب مفروضے ہوتے ہیں۔

ٹیگز: