Get Alerts

26 سالہ فلوسی کو دنیا کی سب سے طویل العمر بلی ہونے کا اعزاز حاصل

26 سالہ فلوسی کو دنیا کی سب سے طویل العمر بلی ہونے کا اعزاز حاصل

لندن کی 26 سالہ فلوسی کو دنیا کی سب سے طویل العمر بلی ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی فلوسی کے طویل العمر ہونے کے اس ریکارڈ کو تسلیم کر لیا ہے۔ فلوسی چند ہی ہفتوں میں اپنی 27ویں سالگرہ منائیں گی۔

فلوسی کو اس وقت بلیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کیٹس پروٹیکشن کی تحویل میں دیا گیا جب ان کے مالکان کو مالی مشکلات در پیش تھیں۔

جب 27 سالہ وکٹوریا گرین کو فلوسی کی ذمہ داری سونپی گئی تو وہ اس کو لے کر بہت پرجوش تھیں۔ اُس نے بتایا کہ یہ ایک اچھی ساتھی ہے اور ہماری آپس میں بہت بنتی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں ایک بزرگ کے ساتھ رہتی ہوں۔

ٹیگز: