ایشیاکپ، افغان کرکٹ بورڈ نے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا،دوتبدیلیوں کے باوجود، حشمت اللہ شاہدی  کپتان برقرار 

ایشیاکپ، افغان کرکٹ بورڈ نے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا،دوتبدیلیوں کے باوجود، حشمت اللہ شاہدی  کپتان برقرار 

کابل:ایشیاکپ کیلئے افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر افغان بورڈ نے سکواڈ کا اعلان کیا۔

اس میں حشمت اللہ شاہدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ پاک افغان سیریز کھیلنے والے سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سکواڈ میں کپتان حشمت اللہ شاہدی کے علاوہ رحمت اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسین، رحمت شاہ، محمد زادران، محمد نبی، راشد خان، غلام نبی، کریم جنت، عبدالرحمان، اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، محمد سلیم سافی اور فضل حق فاروقی بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں ایشیاکپ کیلئے پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں پہلے ہی اپنے سکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں