Get Alerts

پاکستان کی اسرائیل کے غزہ اور شام پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت

پاکستان کی اسرائیل کے غزہ اور شام پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خان یونس کے ناصر ہسپتال اور شام پر فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ خان یونس میں ناصر ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملہ انتہائی قابل مذمت ہے جس میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں چار صحافی اور ایک امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہسپتال پر یہ گھناؤنا حملہ اور صحافیوں کو مسلسل نشانہ بنانا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو ان جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔

پاکستان نے شام پر اسرائیل کی جانب سے کی گئی دراندازی کی بھی شدید مذمت کی اور شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے روکیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

ٹیگز: