نیتن یاہو ہٹلر سے مختلف نہیں، اسرائیلی حملے یہودیوں پر نازی حملوں جیسے ہیں:اردوان 

 نیتن یاہو ہٹلر سے مختلف نہیں، اسرائیلی حملے یہودیوں پر نازی حملوں جیسے ہیں:اردوان 

انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردوان  کاکہنا ہے کہ  نیتن یاہو ہٹلر سے مختلف نہیں، اسرائیلی حملے یہودیوں پر نازی حملوں جیسے ہیں۔ایک تقریب سے خطاب میں رجب طیب اردوان نے کہاکہ  نیتن یاہو ہٹلر سے مختلف نہیں، اسرائیلی حملے یہودیوں پر نازی حملوں جیسے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اسرائیلی حملوں میں برابر کے شریک ہیں، وہ جنگی جرائم میں ملوث ہیں، وہ ہٹلر سے نفرت کرتے ہیں لیکن وہ جدید ہٹلر کی سپورٹ کیے ہوئے ہیں۔


رجب طیب اردوان کے مطابق دیکھا جائے تو نیتن یاہو ماضی کے ہٹلر سے بھی زیادہ امیر اور طاقتور ہے کیوں کہ نیتن یاہو کو مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے، جس نے ان حمایتوں کے بل بوتے پر 20 ہزار فلسطینی شہید کردیے۔


ترک صدر نے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ ترکی ان تمام تعلیم دانوں، سیاست دانوں اور سائنسدانوں کا خیر مقدم کرے گا جنہیں غزہ کی حمایت پر مخالفت کا سامنا ہے۔

مصنف کے بارے میں