مکہ معظمہ میں تاریخی شاہی محل فن تعمیر کا 'عظیم شاہکار'

مکہ معظمہ میں تاریخی شاہی محل فن تعمیر کا 'عظیم شاہکار'

مکہ: مکہ معظمہ میں واقع 'السقاف' محل شہر میں پرانے فن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار ہے۔

سعودی عرب کے ثقافتی و تاریخی ریکارڈ مرتب کرنے والے سرکاری ادارے 'دارے الملک عبدالعزیز' کی طرف سے جاری کردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں مکہ معظمہ کے اس تاریخی محل' قصر السقاف' کے حوالے ست بتایا گیا ہے کہ یہ محل 9 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اسے 1346ھ میں تعمیر کیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے پہلے فرمانروا شاہ عبدالعزیز اس شاہی محل میں سرکاری مہمانوں کا استقبال کیا کرتے تھے جبکہ شاہ فیصل مرحوم کے دور تک السقاف محل ہی شاہی تھا۔ مکہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز الدھاس نے کہا ہے کہ اس وقت یہ محل رابطہ عالم اسلامی کا ہیڈ کوارٹر ہے اور ایک حصے میں مکہ پولیس کا ہیڈکوارٹر جبکہ محل کی مغربی سمت کی عمارت کو وزارت خزانہ کے دفاتر واقع ہے۔