دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کا آپریشن

دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کا آپریشن

نئی دہلی : بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کے مختلف آپریشن اور سرجریاں جاری ہیں۔ اس بچے کا سر ایک بیماری کے باعث غیر معمولی حد تک بڑا ہے۔

سات ماہ کی عمر کے اس بچے کو ہائیڈرو سیفلس نامی بیماری لاحق ہے جس میں کھوپڑی میں پیدائش کے وقت یا فوراً بعد پانی بھر جاتا ہے۔ بیماری کے باعث اس بچے کے سر کا حجم لگ بھگ ایک تربوز جتنا ہوچکا ہے۔ ڈاکٹرز اب تک اس بچے کے سر سے 4 لیٹر کے قریب مائع بذریعہ آپریشن نکال چکے ہیں۔

بچے کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کے سر میں ساڑھے 5 لیٹر مائع موجود تھا جو مختلف مرحلوں میں آپریشن کے ذریعے نکالا جارہا ہے۔ ہر آپریشن کے بعد بچے کے سر کا حجم کچھ چھوٹا ہو جاتا ہے تاہم اسے معمول کے مطابق آنے میں کچھ وقت درکار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کا دماغ بھی آہستہ آہستہ بہتری کی طرف گامزن ہے اور اپنے تمام افعال انجام دے رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں