اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط، وزیر اعظم اور چیف جسٹس کی آج اہم ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط، وزیر اعظم اور چیف جسٹس کی آج اہم ملاقات

اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اٹارنی جنرل اور وزیر قانون بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔ ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر گفتگو ہوگی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا  ۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔  اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی ہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملے تھے۔

مصنف کے بارے میں