پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا فیصلہ

پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے غریب عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد اب بجلی گرانے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں اور قیمتوں میں فی یونٹ 7 روپے اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حکومت کی انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کیساتھ مذاکرات میں بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر بات ہوئی ہے اور یہ اضافہ 20 ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 2600 ارب روپے کے بجلی کے گردشی قرض پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس پر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا جو یکم جولائی سے شروع ہو گا۔ 
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کی فوری نجکاری کرنے اور بجلی کی نقصان میں چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ 
بجلی کی سرکاری کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر)ا آڈیٹر جنرل کو معاونت فراہم کرے گا، دوسری جانب موجودہ حکومت پر سرکاری شعبے میں بجلی کارخانوں کی فوری نجکاری کا بھی دباؤبڑھ گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں