اسلام آباد : نئے بجٹ کے سلسلے میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو طلب کرلیا گیاہے۔ چاروں وزرا ئے اعلی، وزیراعظم آزاد کشمیر ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی ترقیاتی بجٹ، اقتصادی ترقی سمیت دیگر معاشی اشایوں کی منظوری دی جائے گی۔
سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہو گا۔اجلاس میں اہم معاشی اہداف مقرر کرنے کی سفارشات دی جائیں گی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 9 سو ارب روپے کے لگ بھگ تجویز کیے ہیں۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں۔آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف تین فیصد سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے ۔