'طاقتور ممالک تجارتی مفادات کے سبب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش ہیں'

'طاقتور ممالک تجارتی مفادات کے سبب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش ہیں'
کیپشن: بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس نظریے کی فاشسٹ ذہنیت دکھائی ہے، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات کے سبب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش ہیں۔نیو یارک میں بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکر ورتی کا کشمیری اور بھارتی ہندؤوں کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی آباد کاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا مجھے یقین ہے کہ کشمیر میں ہندؤوں کی آباد کاری سے سیکیورٹی کی صورت حال میں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی قونصل جنرل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس نظریے کی فاشسٹ ذہنیت دکھائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کشمیریوں کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابض بھارتی انتطامیہ نے 100 روز سے عرصے سے مقبوضہ جموں و کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات کے سبب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش ہیں۔