Get Alerts

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 24 نومبر کو ہونے والے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے اس حملے کی تحقیقات میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے استعمال کی جانے والی موٹرسائیکل راولپنڈی سے چوری کی گئی تھی اور اس کی چوری کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج کی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق تحقیقات میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تفتیش میں تیزی لائی جا رہی ہے اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 24 نومبر کو پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے تھے، جب کہ 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے نتیجے میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔ اس خودکش حملے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی تھی، اور سیکورٹی ادارے اس حوالے سے اپنی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے سازشوں کا سراغ لگانے اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: