Get Alerts

یو اے ای میں 54 ویں قومی دن کے موقع پرچار چھٹیاں

یو اے ای میں 54 ویں قومی دن کے موقع پرچار چھٹیاں

امارات :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 54 ویں قومی دن کے موقع پر شہری چار دن کی چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔ حکومت نے یکم اور دو دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جو اس سال پیر اور منگل کے روز پڑ رہی ہے۔

یو اے ای میں ہفتہ اور اتوار پہلے سے ہی عام تعطیل کے دن ہوتے ہیں، جس کے باعث اس سال شہری کل چار دن کی چھٹی سے لطف اندوز ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق قومی دن کی تقریبات جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائیں گی اور ملک بھر میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزارتوں اور سرکاری اداروں کے دفاتر چار دن مکمل بند رہیں گے، جبکہ وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ٹیگز: