Get Alerts

اسحاق ڈار کے ساتھ عدا لت میں کیا ہوا،اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسحاق ڈار کے ساتھ عدا لت میں کیا ہوا،اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: آمدن سے زائد اثاثہ جات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔تاہم اسحاق ڈار کی خاص پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ۔اسحاق ڈار کی عدالت میں پیشی کے لیے عدالت کا عقبی راستہ استعمال کیا گیا ۔ ان کو عقبی دروازے سے ہی عدالت میں لے جایا گیا ۔

میڈیا نمائندگان کو اسحاق ڈار سے دور رکھا گیا اور میڈیا کے کسی بھی نمائندے کو عدالت میں جانے سے روک دیا گیا ۔ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کرنے کے موقع پر باقاعدہ طور پر ملزم کی طرح کٹہے میں کھڑا کیا گیا ۔

فرد جرم سنتے ہوئے اسحاق ڈار کٹہرے میں کھڑے تھے ۔ تاہم انہوں نے فرد جرم سننے کے بعد اپنے موقف میں کہا کہ وہ ان الزامات کو ماننے سے انکار کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ" میں بے گناہ ہوں " ۔میرے تمام اثاثے آمدن کے مطابق ہیں ۔

ٹیگز: