عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری 

عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری 

اسلام آباد : عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔   الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی   فہرست جاری  کردی ۔فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ  پر 30دن تک موجود رہے گی۔الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کل سے ووٹرز اعتراضات جمع کراسکتے ہیں۔ابتدائی حلقہ بندیوں  پر اعتراضات  28اکتوبر تک دائر ہوسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن اعتراضات سننے کےبعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقہ کا ووٹر کر سکتا ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام میمورنڈم کی صورت میں دائر کیے جا سکتے ہیں۔ اعتراضات 27 اکتوبر2023 تک اسلام آباد میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن فریقین کا موقف سننے کے بعد 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک ان اعتراضات پر فیصلے صادر کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق وہ خود یا اس کا نمائندہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں قائم سینٹرمیں اسے جمع کرائے گا تاہم بذریعہ کوریئر ، ڈاک اور فیکس وغیرہ بھیجے گئے اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیاں اور ان کے نقشہ جات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر بھی موجود ہیں ۔ اعلامیے کے مطابق ضلع کے نقشہ جات الیکشن کمیشن سے قیمت ادا کرکے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں