زندگی بچانے والی مہنگی ادویات مزید مہنگی

زندگی بچانے والی مہنگی ادویات مزید مہنگی

اسلام آباد: حکومت نے  ادویات سازکمپنیوں  کو قیمت میں ایک مرتبہ پھر  70 فیصد تک اضافے کی اجازت دے دے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت  ہوا، جس میں ادویات بنانے والے کارخانوں  کو قیمت میں ایک مرتبہ پھر  70  فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ  کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  پالیسی بورڈ کو تین ماہ بعد جائزہ لے کر قیمت میں کمی کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔