کراچی : حکومت کی طرف سے آصف زرداری ، بلاول بھٹو، اور فریال تالپور سمیت 172افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئےہیں ۔
بختاور بھٹو سیاست میں بھی تک باقاعدہ انٹری تو نہیں دے سکیں تاہم سیاسی خاندان کا پس منظر رکھنے کی وجہ سے مختلف مواقعوں پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے سیاسی ٹویٹ کرکے اپنی سیاسی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔
بھٹو خاندان کے نام ای سی ایل میں آنے کے بعد سابق صدر کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں اپنے عزائم کا اظہار کیا ہے اور لکھا ہے کہ آخر کار جیت ہماری ہی ہوگی ۔
By suppressing & coercing the opposition the PTI will still not be able to hide their illegitimate mandate. The cabinet full of Musharraf remnants obviously doesn’t remember that our family has always chosen death before dishonour. We WILL fight and we WILL win.
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) December 28, 2018
انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ " سلیکٹڈ حکومت نے ان کے والد ، پھوپھو اور بھائی کے نام ای سی ایل میں ڈالے ہیں "۔