عام انتخابات 2024، نور بخاری بھی سیاسی میدان میں کود پڑیں

عام انتخابات 2024، نور بخاری بھی سیاسی میدان میں کود پڑیں
سورس: file

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نور بخاری نے بھی عام انتخابات 2024 کے لیے سیاسی میدان میں کود پڑیں۔ 

ذرائع کے مطابق نور بخاری جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے 8 فروری کے عام انتخابات لڑیں گی۔ 

اداکارہ نےآئی پی پی کی جانب سے پی پی 163 سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

نور  بخاری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں جہاں ان کے کاغذات کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔

نور بخاری پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست سے پارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل  ٹک ٹاکر صندل خٹک اور شوقیہ گلوکار چاہت فتح علی خان بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں