Get Alerts

بھارتی فوج کی سوشل میڈیا پابندی: اہلکاروں کی آن لائن سرگرمیوں پر قدغن

بھارتی فوج کی سوشل میڈیا پابندی: اہلکاروں کی آن لائن سرگرمیوں پر قدغن

نئی دہلی:برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق   بھارتی فوج نے سوشل میڈیا پر نئی پابندیوں کی پالیسی جاری کر دی ہے۔ اس کے تحت انسٹاگرام، فیس بک، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور دیگر پلیٹ فارمز پر فوجی اہلکاروں کے تبصرے، لائیک یا مواد شیئر کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔یہ اقدام مودی حکومت اور فوجی قیادت پر بڑھتی تنقید کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔
 مبصرین کے مطابق فوج میں بڑھتی بے چینی، حکومتی پالیسیوں پر تنقید اور ہندوتوا نظریے کے اثرات اس فیصلے کے پیچھے اہم عوامل ہیں۔سوشل میڈیا پر فوج کے استعمال کو محدود کرنے کے اس اقدام سے کئی سوالات جنم لینے لگے ہیں۔ خاص طور پر بہار میں ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں بھارتی فوجی اپنی وردیاں پہن کر حکومت مخالف نعرے بازی کر رہے تھے، جس نے آن لائن اور سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پالیسی فوجی اہلکاروں کی رائے کے اظہار کو محدود کرنے اور حکومت یا فوجی قیادت پر آن لائن تنقید کو کنٹرول کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

ٹیگز: