فلم مون لائٹ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مہر شالہ علی کے مذہب پر بحث شروع

فلم مون لائٹ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مہر شالہ علی کے مذہب پر بحث شروع

امریکا:فلم مون لائٹ نے آسکر ایوارڈ حاصل کیا اس فلم میں بہترین معاوں اداکار کا آسکر جیتنے والے مہر شالہ علی نے حاصل کیا،اب مہر شالہ علی کے مذہب کے حوالے سے بحث شروع ہو گئی ہے،فلم مون لائٹ میں مہر شالہ علی نے ایک ہم جنس پرست شخص ادا کیا ہے۔
عالمی میڈیا نے میں مہرشالہ علی کو اداکاری کے شعبے میں آسکر جیتنے والا پہلا مسلمان قرار دیا گیا اس کے بعدپاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی اس بارے میں ٹویٹ کی جو بعد میں ختم کر دی گئی، تا ہم اسکی وجہ نہیںبیان کی گئی۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر اس کے بعد بات مہرشالہ علی کے قادیانی جماعت سے تعلق پر ہونے لگی ہے۔
یاد رہے مہر شالہ علی امریکہ کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ مہرشالہ علی نے 2001 میں جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ پاکستان کے آئین کے مطابق احمدی جماعت سے تعلق رکھنے والوں کو غیر مسلم قرار دیا جا چکا ہے۔