Get Alerts

بھارتی افواج کی اہم ترین پریس کانفرنس دو گھنٹے کے لیے ملتوی

 بھارتی افواج کی اہم ترین پریس کانفرنس دو گھنٹے کے لیے ملتوی
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو کل رہا کردیا جائے گا۔

جس پر بھارتی افواج نے میڈیا بریفنگ کو دو گھنٹے کے لیے مؤخر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ اور بھارتی فضائیہ کے افسران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد اس پریس کانفرنس کو دو گھنٹے کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔