Get Alerts

ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی: ایف بی آر کو 8 ماہ میں 450 ارب روپے کا شارٹ فال

ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی: ایف بی آر کو 8 ماہ میں 450 ارب روپے کا شارٹ فال

اسلام آباد: وفاقی حکومت کو رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 450 ارب روپے کے بڑے خسارے کا سامنا ہے۔ ایف بی آر نے جولائی تا فروری 8.1 کھرب روپے ٹیکس جمع کیا، جو نظرثانی شدہ ہدف سے بھی کم ہے۔

محصولات میں کمی کے باعث حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافے اور ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مالیاتی خسارہ پورا کیا جا سکے۔ اہداف میں مزید کمی کے لیے آئندہ ہفتے آئی ایم ایف سے مذاکرات متوقع ہیں۔ سب سے زیادہ کمی سیلز ٹیکس کی مد میں دیکھی گئی، جبکہ سپر ٹیکس سے حاصل ہونے والے 125 ارب روپے نے وصولیوں کو مزید گرنے سے بچا لیا۔

ٹیگز: