Get Alerts

ایران اسرائیل جنگ: بھارت کی 'منافقت' بے نقاب، تہران کے 'دوست' نے پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا

ایران اسرائیل جنگ: بھارت کی 'منافقت' بے نقاب، تہران کے 'دوست' نے پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا

نئی دہلی/تہران : مشرقِ وسطیٰ کے بارود خانے میں لگی آگ نے جہاں عالمی طاقتوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، وہیں بھارت کا "دوہرا چہرہ" بھی دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ ایران کا  دوست کہلانے والا بھارت اب پسِ پردہ امریکہ اور اسرائیل کو ایران کی مکمل تباہی کے مشورے دینے لگا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق، بھارتی دفاعی حلقے اور سفارت کار امریکہ اور اسرائیل کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایران میں محض محدود کارروائی سے "رجیم چینج" (حکومت کی تبدیلی) ممکن نہیں ہوگی۔ بھارتی مشیروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی طاقت کو جڑ سے اکھاڑنا ہے تو تہران اور اس کے دفاعی مراکز پر کئی ہفتوں تک مسلسل اور شدید بمباری کرنی ہوگی۔
موجودہ بحران میں بھارتی میڈیا کسی غیر جانبدار مبصر کے بجائے ایک جنگجو کا روپ دھار چکا ہے۔ بھارتی نیوز چینلز پر بیٹھ کر دفاعی ماہرین ایران کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے نقشے تیار کر رہے ہیں، جو اس نازک صورتحال میں "جلتی پر تیل" کا کام کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی یہ مہم ایران کے ساتھ برسوں پرانی تزویراتی شراکت داری کے دعووں پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔
ایران نے ہمیشہ بھارت کو چابہار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی دے کر ایک سچا دوست ثابت کیا، لیکن آج وہی بھارت اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازشوں کے جال بن رہا ہے۔ بین الاقوامی سیاسی ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ اصلیت ایران کے لیے ایک بڑا سبق ہے کہ اس کا نام نہاد دوست درحقیقت صیہونی ایجنڈے کا آلہ کار بن چکا ہے۔

ٹیگز: