Get Alerts

اداکار ہر دو سال بعد ایجنسی بدل دیتے ہیں: کرن جوہر

اداکار ہر دو سال بعد ایجنسی بدل دیتے ہیں: کرن جوہر

ممبئی: بالی وڈ کے معروف فلم پروڈیوسر کرن جوہر نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں وفاداری بہت کم رہ گئی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اداکاروں اور انڈسٹری کے حالات پر روشنی ڈالی۔

کرن جوہر کے مطابق، اکثر اداکار ہر دو سال بعد اپنی موجودہ ایجنسی چھوڑ کر نئی ایجنسی میں شامل ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کسی جگہ مستقل طور پر جڑ نہیں سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری میں مکمل ایمانداری دیکھنے کو نہیں ملتی اور ٹیلنٹ مستقل ایک جگہ نہیں رہتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دو سال کسی اداکار کو سنبھالنے اور ان کی تربیت دینے میں لگ جاتے ہیں، لیکن پھر وہ اچانک کہیں اور چلے جاتے ہیں۔ بعض اوقات وہ نئی جگہ پر مطمئن نہیں ہوتے اور واپس آنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، کرن جوہر کے یہ بیانات اداکارہ جھانوی کپور کے دھرما پروڈکشنز چھوڑ کر کلیکٹو آرٹسٹ نیٹ ورک میں شامل ہونے کے چند ماہ بعد سامنے آئے، جو بالی وڈ میں ٹیلنٹ کی منتقلی کے بڑھتے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔

ٹیگز: