27سال بعد ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح

  27سال بعد ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح

برسبین: 27سال بعد ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی ہے۔  ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر 27 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کی ہے۔

آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 216 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا تاہم ویسٹ انڈین بولر شمر جوزف کی ناقابل یقین بولنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم وکٹ پر سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
شمر جوزف نے دوسری اننگز میں کیریئر کی بہترین بولنگ کرواتے ہوئے 11.5 اوورز میں 68 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں میچ اور ٹیسٹ سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ویسٹ انڈین فاسٹ بولر دوسری اننگز میں پاؤں کے زخمی انگوٹھے کے ساتھ بولنگ کرتے رہے۔
ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز ٹیم 311 رنز بنا کر آٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 289 رنز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی تھی۔ 22 رنز کی برتری حاصل ہونے کے باوجود ویسٹ انڈیز 193 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور مخالف ٹیم کو 216 رنز کا ہدف دے سکی تاہم میزبان ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ٹیسٹ کے چوتھے روز 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 2 فروری سے ہوگا جبکہ تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا آغاز 9 فروری سے ہوگا۔

مصنف کے بارے میں