گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ 

گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ 
سورس: File

اسلام آباد : ایف بی آر نے فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں موجود افراد کے مقابلے میں غیر فعال ٹیکس دہندگان سے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 200 فیصد زیادہ ایڈوانس ٹیکس وصول کرنے کے لیے انکم ٹیکس قانون میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دی نیوز میں شائع سینئر صحافی مہتاب حیدر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اس سے پہلے 2001سی سی اور اس سے اوپر کی انجن کی گنجائش والی موٹر گاڑی کی خریداری یا رجسٹریشن کے وقت ود ہولڈنگ ایجنٹ کو آرڈیننس کے سیکشن 23 آئی بی کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس کی ایک مقررہ رقم جمع کرانا ضروری تھا۔ 

فنانس ایکٹ 2023کے ذریعے 2001 سی سی اور اس سے اوپر کے انجن کی گنجائش والی موٹر گاڑی پر ٹیکس کی یہ مقررہ رقم ٹیکس کی وصولی سے 2001 سی سی، 2501سی سی، 2500سی سی سے 3000سی سی اور 3000سی سی سے اوپر کی گنجائش والی موٹر گاڑی کی قیمت کے 6فیصد، 8فیصد اور 10فیصد کی شرح سے بدل دیا گیا ہے۔

یہ شرحیں اے ٹی ایل پر موجود افراد پر لاگو ہوں گی۔ نان اے ٹی ایل افراد کی صورت میں آرڈیننس کے دسویں شیڈول کے قاعدہ 1کے دوسرے ضابطے کے لحاظ سے شرحوں میں دو سو فیصد یعنی 18 فیصد، 24فیصد اور 30فیصد بالترتیب اضافہ کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں