حماس نے 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

 حماس نے 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

غزہ :حماس نے 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس نے 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے حوالے کردیا ہے.

عارضی جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کے بعد آج 10 اسرائیلی اور 30 فلسطینی قیدی رہا ہونے تھے۔عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 7 اکتوبر سے اب تک 231 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہید فلسطینیوں میں 59 بچے بھی شامل ہیں۔

ادھر یورپی یونین نے غزہ میں ایندھن کی فراہمی کا نیا مطالبہ کیا ہے۔یورپی یونین کمشنر نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں ایندھن پر پابندیاں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں