مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 46 برس کی ہو گئیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 46 برس کی ہو گئیں

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 46 برس کی ہو گئیں،مریم نواز اپنے والد کی طبیعت کی خرابی کے باعث سالگرہ نہیں منائیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی آج سالگرہ کا دن ہے ،مریم نواز28 اکتوبر1973 میں لاہور میں پیدا ہوئیں ، مریم نواز نے انگریزی ادب میں جامعہ پنجاب سے ڈگری لی، مریم نے ابتدائی طور پر 2012میں خاندان کے رفاہی ونگ میں کام کا آغاز کیا، مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان کے عام انتخابات 2013کے دوران میں ضلع لاہور کی انتخابی مہم کا منتظم مقرر کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر میں اپنے والد کے تیسرے غیر مسلسل انتخابات کے بعد، مریم کو 22 نومبر 2013کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کرسی نشین مقرر کیا گیا، تاہم عدالت عالیہ لاہور میں اس فیصلے پر درخواست کے بعد مریم نواز نے 13 نومبر 2014کو استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنی سالگرہ والد کی طبیعت کی خرابی کے باعث نہیں منائیں گی۔ اس بات کا انکشاف پی ایم ایل (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔حنا پرویز بٹ نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس دوباہ کم ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل انہیں ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا۔انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں تصدیق کی کہ آج مریم نواز کی سالگرہ کا دن ہے لیکن وہ نہیں منائیں گی کیونکہ اس وقت سب سے اہم ان کے والد اور ہمارے قائد کی صحت ہے جس کی وجہ سے ہم سب فکر مند ہیں۔