موسم سرما کی پہلی برفباری کیلئے ہو جائیں تیار ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

Snow Falling in Muree,Pakistan Chitral,Kalam Weather,

لاہور :محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دیر ،چترال اور کالام کے چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بار ش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک کے  بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا راج رہے گا تاہم سردی کی آمد سے ہوا میں نمی اور خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے ،سب سے کم درجہ حرارت پہاڑی مقامات لہہ میں منفی 4،کالام ،بابو سر میں منفی 1جبکہ اسکردو اور استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں دیر، چترال اور کالام میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر ہلکی بر فباری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔